آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل کی زیرصدارت کور ہیڈکوارٹر کراچی میں اہم اجلاس ہوا ، جس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی ،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلدیاتی الیکشن کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر فوج ، رینجرز، انٹلی جنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی ، جبکہ آرمی چیف نےکراچی میں آپریشنزکےذریعےسیکیورٹی صورتحال میں بہتری کوسراہا