بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان پہنچ رہی ہیں:سرتاج عزیز
اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسیس میں شرکت کے لئے کل پاکستان پہنچیں گی، دورہ پاکستان کے دوران مشیر خارجہ سمیت مختلف رہنماؤں سے ملاقات کریں گی تاہم ان مذاکرات میں پاک بھارت باہمی مذاکرات کی بحالی پر کچھ کہنا ابھی قبل از وقرت ہوگا،،سرتاج عزیز نے واضح کیا کہ امریکہ نے ابھی کیلی فورنیا واقعہ پر پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم اگر مدد مانگی گئی تو فراہم کی جائے گی، در اندازی کے خاتمے کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ کل افغان صدر اشرف غنی بھی اسلام اباد پہنچیں گے جو کہ ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسیس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کیمرہ مین مون عاقب کے ساتھ انور عباس، وقت نیوز اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کل افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان پہنچ رہی ہیںین
بھارتی وزیر خارجہ کل افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان پہنچ رہی ہیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی ریل ایک بار پھر ٹریک پر آنے کے امکانات روشن ہو گئے،،، بھارتی وزیر خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آرہی ہیں،
بھارتی وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات بھی کریں گی، سشما سوراج کے پاکستان آنے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل مدت سے التوا کا شکار مذاکرات ایک بار پھر بحال ہوسکتے ہیں،بھارتی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران امن و امان، سیکیورٹی، ایل او سی اور دیگر ایشوز پر بات چیت کریں گی، مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے،،سشما سوراج کی اسلام آباد میں 'ہارٹ آف ایشیا' کانفرنس میں شرکت کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس میں آذربائیجان، چین، ایران، قازقستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے بھی شرکت کریں گے جبکہ افغان صدر اشرف غنی کی موجودگی بھی ہندوستان کے لیے ایک اہم کشش ہے۔