انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نے انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ 2016 کا شیڈول جاری کردیا

انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ،میلا سجنے کو ہے تیارآئی سی سی کے شیڈول کے مطابق انیس روزہ ایونٹ میں تمام اڑتالیس میچز دن میں کھیلے جائیں گے، ورلڈ کپ میں شامل سولہ ٹیموں کو چاروں گروپوں اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ میں وارم اپ میچز کا آغاز اٹھائیس جنوری سے ہو گا،، جو پچیس جنوری تک جاری رہیں گے،،، جبکہ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ستائیس جنوری کو ہو گا جس میں دو میچز کھیلے جائیں گے،پاکستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے،سری لنکا، افغانستان اور کینیڈا کی ٹیمیں بھی پاکستان کے گروپ شامل ہیں،،، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ اٹھائیس جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے، ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں جنوبی افریقا،بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ،نمیبیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، فجی، آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، اور نیپال شامل ہیں۔۔۔ آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ کے میچز بنگلہ دیش کے چار شہروں، ڈھاکا، سلہٹ ، کاکس بازار اور چٹاگانگ کے آٹھ میدانوں میں کھیلے جائیں گے،ایونٹ کا فائنل میچ شیربنگلہ دیش سٹیڈیم پر چودہ فروری کو کھیلا جائے گا۔۔۔