وزیرداخلہ سندھ کی ہدایت پر کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشتگردوں کی نئی فہرست مرتب کرلی گئی

ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے تیار فہرست میں کالعدم تنظیموں کے اٹھائیس دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں پانچ لاکھ روپے سے دو کروڑ روپے تک کے ہیڈ منی والے دہشتگرد شامل ہیں۔ دہشتگرد عطاء الرحمان عرف نعیم بخاری کے سر کی قیمت دو کروڑ روپےمقرر کی گئی ہے۔ فہرست میں ڈیڑھ کروڑ روپے ہیڈ منی کے ملزم فاروق بھٹی عرف مسننا بھی شامل ہے۔ کالعدم تنظیم کے ارشاد اللہ عرف نیاز کے سر کی قیمت پچھہتر لاکھ رو پے ہے۔ ارشد عرف لالو اور صابر عرف منا ببلو کے سروں کی قیمت پچاس ،پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں۔ فہرست کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن میں دی جائے۔ اطلاع دینے والے کانام صیغہ رازمیں رکھا جائے گا۔