لاہور ہائیکورٹ ملتان لارجر بینچ نے صدیق بلوچ کی نااہلی کافیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

لاور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمود مقبول باجوہ اور جسٹس شاہد مبین نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد این اے ایک سو چوون لودھراں ضمنی انتخابات میں نااہل قرار دئیے گئے مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق بلوچ کی نااہلی کے فیصلے کو معطل کردیا، تین رکنی بنچ نے صدیق بلوچ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے گیارہ دسمبر کو فریقین کو طلب کرلیا ہے۔۔۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے دو ججوں پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اثاثے چھپانے اور ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے کے الزام میں صدیق بلوچ کو نااہل قرار دیا تھا، اسی حلقے سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے آزاد امید وار عفت سومرو صدیق بلوچ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، صدیق بلوچ پہلے بھی جعلی ڈگری پر نااہل ہوئے تھے،، جس کیخلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں ان کی تاحیات نا اہلی ختم کر دی گئی تھی۔۔۔۔ این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن 23 دسمبرکو ہوگا