امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر کو ٹیکساس میں سپرد خاک کردیا گیا
ان کی آخری رسومات ہیوسٹن کے چرچ میں ادا کی گئیں جس میں ان کے بیٹے سابق صدر جارج بش جونیئر سمیت عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔جارج بش سینئر کو کالج ٹاؤن میں واقع جارج بش صدارتی لائبریری کے احاطے میں ان کی اہلیہ لارا بش کے پہلو میں دفن کیا گیا۔سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیتھیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، خاتون اول میلینیاٹرمپ اور امریکا کے دیگر سابق صدور نےشریک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ امریکا کے اکتالیسویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا جمعہ کو 94 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا، انھیں پارکنسن کا عارضہ لاحق تھا۔