آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جمعہ کو محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ انہوں نے بتایاکہ گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کادرجہ حرارت: سکردو منفی08، گوپس منفی 05، قلات منفی 04 ، ہنزہ ، کالام منفی 03، استور، بگروٹ، کوئٹہ منفی 02، میرکھانی میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔