قومی شاہراہوں اور موٹروے پر وفاقی وزرا، اراکین اسمبلی و سینٹ کو حاصل ٹال ٹیکس استثنیٰ ختم، نوٹیفیکیشن جاری
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی منظوری سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر وفاقی وزرا، اراکین اسمبلی و سینٹ کو حاصل ٹال ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا۔ جمعہ کو جاری کئے گئے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر مملکت نے ٹال ٹیکس معافی کی مراعات واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ قومی بھی وزیر، رکن اسمبلی و سینٹ ٹال ٹیکس دیئے گئے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر سفر نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام پر ٹیکس ہو لیکن عوامی نمائندے موج کریں، یہ سلسلہ اب نہیں چلے گا۔ انہوں نے اراکین اسمبلی و سینٹ سے بھی درخواست کی کہ وہ ٹال ٹیکس کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور عوام کیلئے مثال بنیں۔ انہوں نے کہاکہ تفریح کی بجائے مساوات اور برابری کا اصول اختیار کرنا ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت انہی امتیازات کے خلاف حکومت میں آئی ہے۔