سرگودہا ضلع سرگودہا میں اس سال کی پانچویں انسداد پولیو مہم دس دسمبر سے شروع ہو گی
سرگودہا ضلع سرگودہا میں اس سال کی پانچویں انسداد پولیو مہم دس دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر سے چھ لاکھ 7446پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ اس امر کا نکشاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام عارف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت ،تعلیم ، پولیس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع بھر میں محکمہ صحت کی موبائل ،فکسڈ اور ٹرانسزٹ مجموعی طور پر 1534ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں 1306موبائل ، 198فکسڈ اور70 ٹرانسزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ دو ہزار 429محکمہ صحت کے مرد و خواتین ملازمین کے علاوہ محکمہ بہبود آبادی ، سول ڈیفنس اور تعلیم کے 196ملازمین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔بارہ دسمبر کے بعد دو دن کیچر ڈے کے طور پر رکھے گئے ہیں۔تاکہ اسے بچے جو تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پینے سے رہ گئے انہیں تلاش کر کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں تما م اسٹیک ہو لڈرز کی طرف سے مجموعی طور پر پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی ،غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیو ورکرز کو تمام ضروری سامان کی سو فیصد دستیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی کڑی نگرانی اور فو پرو ف سیکورٹیی فراہم کر نے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں مر کزی پولیو کنٹرول روم قائم کیا جا چکا ہے جبکہ مہم کے دوران سی ای او ہیلتھ کے دفتر میں ضلعی مانیٹرنگ روم بھی قائم کیا جارہا ہے اور تمام ٹیموں کی روزانہ شام کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔