قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن گیا: فیاض الحسن چوہان
لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے، قیصر امین بٹ کے انکشافات شرمناک ہیں۔ پیراگون سے متعلق سوال پر خواجہ سعد رفیق آنکھیں نکالا کرتے تھے۔ لوہے کے چنے والی سرکار سمجھتی تھی کہ ادارے گھاس چرتے ہیں۔جب شریف برادران پیشیاں بھگت رہے تھے تو یہ پیراگون بنا رہے تھے۔ آمریت کے دور میں خواجہ سعد رفیق جائیدادیں بنا رہے تھے۔2000 کے اندر پیراگون ہاسنگ سوسائٹی کی بنیاد رکھی گئی اور 2005 اور 2006 میں یہ سوسائٹی رجسٹرڈ ہو کر اپنے معراج اولی پر فائز ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت سمجھتی تھی کی صرف یہ گندم کھاتے ہیں باقی گھاس چرتے ہیں،نوازشریف ہتھکڑی پہنے پیشیاں بھگت رہے تھے، لوہے کیچنے مشرف سے ڈیل کررہے تھے۔پچھلے 18 سال سے ہم ان سے سن رہے ہیں کہ ہم نے جمہوریت کے لیے یہ قربانیاں دیں، یہ کیا وہ کیا، ہم فوجی آمریت سے ٹکرائے۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ خواجہ سعد رفیق اس وقت پرویز مشرف کی حکومت کے ساتھ ڈیل کر کے میلے لوٹ رہے تھے۔ لوہے کے چنے والی سرکارکی بھڑکیں سن سن کر کان پک گئے ہیں۔لوہے کے چنے، بمبینو والی سرکار چاہتی ہے پاکستان میں احتساب والی سرکار نہ ہو۔