پاکستان اور چین خطے کو منشیات سے پاک علاقہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر متفق
پاکستان اور چین نے خطے کو منشیات سے پاک علاقہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں انسداد منشیات کے وزیرمملکت شہریار خان آفریدی اور پاکستان میں چینی سفارتخانے کے نائب سربراہ PANG CHUNXUE کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا ۔شہریار آفریدی نے کہاکہ پاکستان نے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اپنی سرحدوں پرسخت انتظامات کیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے منشیات اور منی لانڈرنگ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا بینک تیار کیا ہے ۔PANG CHUNXUE نے کہاکہ چین اور پاکستان انسداد منشیات کی کارروائیوں میں بہترین تعاون کررہے ہیں