مارکیٹوں کے لیے ٹیکس ریٹس جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے تجارتی مراکز اور مارکيٹس کے لیے ٹيکس ريٹس جاری کرنے کا فيصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ تاجروں کے ساتھ معاہدہ طے پا گيا، تجارتی مراکز اور مارکيٹوں کے لیے ٹيکس ريٹس جاری کیے جائیں گے، اس معاہدے پر آیندہ ہفتے سے عمل درآمد شروع ہوگا۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجر اور ايف بی آر مل کر رجسٹريشن کے لیے کام کريں گے، ٹيکس وصولی کی تاريخ ميں ايک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں ہر علاقے اور مارکیٹ سے تاجروں کی نمایندہ کمیٹیوں کو جلد مطلع کر دیا جائے گا۔