ہر شہری ووٹ کے ذریعے جمہوریت کا نگہبان ہے:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ووٹ جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے،ووٹ کا حق عوام کا اعزاز ہے،جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں،عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں،ووٹ کی اہمیت کونظرانداز کرنیوالے معاشرے انحطاط کا شکار ہوجاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی بقاء ووٹ کی اہمیت کے عوامی شعور سے مشروط ہے،معاشرے کے ہر فرد کو ووٹ دے کر اپنی رائے کا اظہارکرنا چاہیے۔ووٹر کو ہر قسم کے دباؤ اورعصبیت سے پاک ہوکراپنی مسلمہ رائے کااظہار کرنا چاہیے۔عثمان بزدار کامزید کہنا تھا کہ ہر شہری ووٹ کے ذریعے جمہوریت کا نگہبان ہے،وطن عزیز میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹرز کا کردار کلیدی ہے،ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کا مقصد ووٹ اور ووزٹرز کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے،آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ووٹرز کی اہمیت کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے گا۔