ایوان صدر کو عوام کیلئے کھول دیاگیا
معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایوان صدر کے مختلف حصے دیکھ رہے ہیں۔وہ اہم سرکاری عمارتوں کو عوام کیلئے کھولنے کے حکومتی فیصلے کوسراہا رہے ہیں۔ایوان صدر دن ڈھائی بجے تک کھلا رہے گا ۔عوام کو موبائل فون اور بیگ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔