وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سب کو 'اَن فالو' کردیا

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پارٹی عہدیداروں اور پارٹی آفیشل اکاؤنٹ سمیت سب کو ان فالو کردیا۔وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیا کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو ٹوئٹر پر فعال ہیں اور گاہے بگاہے ٹوئٹر کے ذریعے بیانات دیتے رہتے ہیں۔وزیراعظم ٹوئٹر پر اپنی پارٹی، خیراتی اسپتال اور پارٹی رہنماؤں کو فالو کرتے رہے ہیں تاہم اب ان کے اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کردیا گیا ہے۔