حکومت ملک میں سیاسی ،فکری،نظریاتی انتشار پیدا کررہی ہے۔احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنمااحسن اقبال کا کہنا ہےکہ ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر فالیں نکالی جاتی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ملک ٹیکنالوجی اور تحقیق کےساتھ چلاناہے، حکومت ملک میں سیاسی ،فکری،نظریاتی انتشار پیدا کررہی ہے، ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ 2018 سے پہلے جھوٹی خبریں،پاناما کا ڈرامہ کیا گیا ،ملک کے مالک یہاں کے عوام ہیں،ن لیگ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دے گی ، لاہورنےثابت کردیاعوام کی آواز کو نوٹوں سےخریدانہیں جاسکتا۔ احسن اقبال نے کہاکہ جھوٹے مقدمے عدالتوں میں جاکر جھوٹے ثابت ہوئے ،ملک کو انتشار سے نکال کر یکجہتی پر لانا ہے ، ملک کو سنجیدہ اصلاحات کی ضرورت ہے ، ہم نے نیشنل ایکشن پلان پر سب کو اکٹھا کیا ،کنٹینر پر کھڑے ہوکر گالیاں نکالنے والوں کو بھی اکٹھا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو روایتی پریڈ ہوتی ہے،اس دفعہ عوامی پریڈ ہوگی،آج سیاست انتشار میں جھونک دی گئی ہے،بھارت کشمیر لے گیا ہم خاموش تماشائی بنے رہے، معیشت ، سیاست،معاشرت اور سفارت ملک کے پہیے ہوتے ہیں ، آج ملک میں چاروں پہیے پنکچر ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگی رہنما نے مزید کہاکہ ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے ڈالرز کا سہارا نہیں لیا ، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ 22 کروڑ عوام کریں گے،عوام بند کمرے میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔