تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے: فاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا اعتراف
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اعتراف کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں دو کروڑ لوگوں کو آٹا 2018 کی قیمت سے بھی کم پر مل رہا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہسیالکوٹ واقعے کے ذمہ داران کو سخت سزا ملنی چاہیے۔فواد چودھری نے زور دے کر کہا کہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کو سمجھے بغیر تنقید کرنے پر اعتراض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم لانے کا مقصد ایک ہی ہے کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔