وزیراعلیٰ پنجاب کا عنایت الٰہی کالونی ساہیوال میں ماں بیٹے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا عنایت الٰہی کالونی ساہیوال میں ماں بیٹے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس, انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔