چودھری پرویز الٰہی سے آغا خان فاؤنڈیشن کلچر ل سروسز کے سی ای او خواجہ توصیف احمد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آغا خان فاؤنڈیشن کلچر ل سروسز کے سی ای او خواجہ توصیف احمد کی ملاقات , لاہو رکو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ،آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز معاونت کرے گی.
آغاخان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے لئے 70ملین روپے فراہم کرے گی. وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لاہو رکو سمارٹ سٹی بنانے کے لئے فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی.لاہورکو پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ لاہور شہر کی ڈیجیٹلائزیشن پی آئی ٹی بی کی معاونت سے کی جائے گی۔ لاہور شہر میں موبائل ایپ کے ذریعے اربن سروسز مہیا ہوں گی۔ قصور میں بابا بلھے شاہ ؒمزار کی توسیع اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔ مسجد وزیر خان کی طرز پر احاطہ مزاربابا بلھے شاہ ؒ کی تاریخی حیثیت میں بحال کیاجائے گا۔ مزار کے احاطہ میں کلا م بابا بلھے شاہ ؒ پیش کرنے والے فنکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔ مزار بابا بلھے شاہ ؒ کی تاریخی حیثیت بحال ہونے سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھے.