باہر بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑا گیا، مجھے صرف اپنے بیٹے کے لیے انصاف چاہیے: ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں رو پڑیں

کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں بیٹے کے وطن چھوڑنے سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدی ہو گئیں۔ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں اور بتایا کہ انہوں نے بھی ایک رپورٹ تیار کی ہے۔رفعت آرا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیٹے ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پرمجبور کیا گیا اور باہر بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑا گیا، مجھے صرف اپنے بیٹے کے لیے انصاف چاہیے۔