ناکوئی ہمارا فیورٹ ہے نا ہم کسی کے خلاف ہیں: چیف الیکشن کمشنر سکندر راجا

چیف الیکشن کمشنر سکندر راجا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نہ کوئی فیورٹ ہے اور نا ہی کمیشن کسی کے خلاف ہے جبکہ پنجاب حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ اب قانون تبدیل کیا تو سابق بلدیاتی قانون پر ہی انتخابات کرا دیں گے۔الیکشن کمیشن میں 'ووٹرز کے قومی دن'کےعنوان سے منعقدہ مرکزی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر سکندر راجا اور چاروں ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے لیے سب سے اہم بلدیاتی الیکشن ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں شفافیت کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے جس کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر کیا گیا ہے، بدامنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرپارٹی سربراہ سے ورکرز تک کےخلاف ایکشن ہوا، وزرا کو استعفی دے کر الیکشن مہم میں حصہ لینا پڑا۔