کسی اتحادی کی بات اچھی نہ لگے تو کارکن نظر انداز کریں: عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی اتحادی کی بات اچھی نہ لگے تو کارکن نظر انداز کریں۔اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں لیکن اس اقدام سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔انھوں نے کہا کہ کسی اتحادی کی بات اچھی نہ لگے تو کارکن نظر انداز کریں، اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی۔