چینی صدر شی جن پنگ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

چین کے صدر شی جن پنگ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان نے مہمان صدر کا پرتپاک استقبال کی۔چینی صدر شی جن پنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر بدھ کی شام سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض پہنچے، اس موقع پر فضاء میں مہمان صدر کے طیارے کو رائل ایئر فورس کے طیاروں نے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے چینی صدر کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کے دورہ ریاض میں چین عرب سربراہی اجلاس اور چین جی سی سی کانفرنس شامل ہوگی۔ صدر شی جن پنگ ولی عہد محمد بن سلمان کے مہمان بنیں گے، اس موقع پر درجنوں معاہدوں پردستخط متوقع ہیں، توانائی، سلامتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع پیمانے پرتعاون کیا جائے گا۔