الیکشن وقت پر نہیں بلکہ عام انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمن

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک ٹھیک کرنے کےلیے وقت چاہیے۔ الیکشن وقت پر نہیں بلکہ عام انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ملک دوالیہ ہونے اور بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے کنارے پر تھا اب ہم گرے سے وائٹ لسٹ میں آگئے ہیں۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو حکومت کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ عمران خان نے ملک کو مشکلات کے دلدل میں اس قدر دھکیل دیا ہے اور جب ہم نے اس سے نکلنے کی کوشش کی تو میں مزید دھنس رہے تھے، معیشت بچانے کے لئے طویل المدتی منصوبوں کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہیں، عمران کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار فوج کے ادارے میں تفریق پیدا ہوئی اور معیشت تباہی کے دلدل میں پھنس گئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کا سائفر لہراکر عوام کی ہمدردی حاصل کرنے والے آج امریکہ کے خلاف بیان دینے سے گریز کر تے ہیں ،غیر سیاسی اور تخریب کار ذہنیت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔