4 سال سے زائد جلا وطنی کے بعد پاکستان واپس آ رہا ہوں، سلیمان شہباز

جدہ: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا کہ لندن میں 4 سال سے زائد جلا وطنی کے بعد پاکستان واپس آ رہا ہوں۔
11 دسمبر کوپاکستان پہنچیں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر شہزاد اکبر نے جھوٹے مقدمات قائم کئے، ہم سیاسی مخالفین کے خاندان کے خلاف کوئی جھوٹی کارروائی نہیں کریں گے۔سلیمان شہباز کا کہنا تھاکہ نئے سیاسی نظام کیلئے جعلی مقدمات بنا کر مجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، کوئی بھی جلاوطن نہیں ہوناچاہتا، انصاف ملنے کی بھی توقع نہیں تھی، مجھ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات سیاسی مخالفت کی بدترین مثال تھے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے بنائے مقدمات میں حقیقت نہیں تھی، سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کرکے ہمارےخلاف مقدمات بنوائےگئے، ہمارے خلاف پاکستان اور برطانیہ میں مقدمات بنوانے کیلئے پاکستانی وسائل کا بےدریغ استعمال کیا گیا۔