ایران: مظاہرین پر حکومتی تشدد، سپریم لیڈر خامنہ ای کی بہن کا اظہار مذمت

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بہن نے ملک میں جاری مظاہروں پر حکومت کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے پاسداران انقلاب سے عوام کے خلاف ہتھیار استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی بہن بدری حسینی خامنہ ای کے فرانس میں مقیم بیٹے محمود مرادخانی کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ خط کے مطابق بدری حسینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ خامنہ ای سے لے کر اپنے بھائی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔محمود مرادخانی کی طرف سے جاری کردہ خط میں خامنہ ای کی بہن نے لکھا ہے کہ ’میں اب یہ واضح کرنا مناسب سمجھتی ہوں کہ میں اپنے بھائی کے اقدامات کی مخالفت کرتی ہوں اور اسلامی جمہوریہ کے بانی سے لے کر آیت اللہ خامنہ کی جابرانہ خلافت کے موجودہ دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ظالمانہ کارروائیوں پر سوگ منانے والی ماؤں سے بھی اظہار ہمدردی کرتی ہوں۔‘