افغانستان اسمگلنگ کی وجہ سے چینی کے بعد گڑ کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ
مہنگائی میں مسلسل اضافے کے زیراثر چینی کے بعد گڑ کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایک سال کے دوران گڑ کی فی بوری کی قیمت میں 5 ہزار روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد 78 کلو کی گڑ بوری اب 13 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگ گئی۔ کراچی میں بھی گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال 8 ہزار میں ملنے والی گڑ کی 78 کلو بوری کی قیمت 13 ہزار روپے تک پہنچنے پر شہریوں نے کہا کہ اب گڑ کا استعمال ہی چھوڑنا پڑے گا۔گڑ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ڈیلرز بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گنے کی پیدوار میں کمی اور افغانستان جانے کی وجہ سے گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں اور دکانداروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گڑ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔