موسم کی تبدیلی،پاکستان میں خطرناک بیماریوں کا ممکنہ حملہ،احتیاط ضروری

Dec 07, 2024 | 12:44

پاکستان میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ناک و گلے کے امراض پھیل سکتے ہیں جس سے نزلہ ، زکام ،کھانسی، سر درد، ناک بند ہونا، ناک سے پانی گرنا ، چھینکیں آنا ، گلے میں درد وخراش، جسم میں درد اور بخارکی شکایت ہو سکتی ہے اس لئے ماہرین امراض ناک ،کان و حلق نے عوام کو ہدایت کی ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،تلی ہوئی، زیادہ کھٹی ،چکنی و ٹھنڈی چیزوںسے پرہیز کریں ، سلو پنکھا چلائیں، موٹر سائیکل چلاتے وقت ماسک پہنیں بچوں کا خصوصی خیال رکھیں اور انہیں پنکھے کے نیچے نہ لٹائیں کیونکہ احتیاط نہ کرنے کی صورت میں ناک و گلے کے امراض سنگین نوعیت اختیار کر سکتے ہیں ۔ شعبہ ناک کان و حلق کے سربراہ ڈاکٹر محمد رزاق ڈوگر نے بتایاکہ جب بھی موسم خشک یا تبدیل ہوتا ہے بڑی تعداد میں مریض آنا شروع ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ احتیاط نہیں کرتے اور ہر طرح کا ٹھنڈا اور کھٹا کھانا کھالیتے ہیں ، تیز پنکھا چلاتے ہیں حالانکہ پنکھے کی براہ راست ہوا نا ک پر لگنے سے نزلہ ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاط کی جائے تو یہ امراض 4سے 5دن میںازخود ٹھیک ہو جاتے ہیں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہرتمینہ خان نے بتایا کہ آج کل موسم تبدیل ہو رہا ہے جس سے نا ک کی الرجی کے زیادہ مریض آرہیہیں، کراچی میں ناک کی الرجی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہا ہے

مزیدخبریں