انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان، شاہد آفریدی سمیت آل راؤنڈر حماد اعظم کی بھی ٹیم میں واپسی ۔
ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شاہد آفریدی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان آل راؤنڈر حماد اعظم اور اوپنر عمران فرحت بھی ٹیم میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ ون ڈے کی سولہ رکنی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان ، شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، عمران فرحت ، عمر اکمل ، عدنان اکمل ، اسد شفیق ، عمر گل ، جنید خان ، اعزاز چیمہ ، سعید اجمل ، عبدالرحمن ، وہاب ریاض ، اظہر علی اور عماد اعظم شامل ہونگے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اظہر علی کی جگہ اویس ضیاء کو شامل کیا گیا ہے سابق قومی کپتان یونس خان بھی محدود اوورز کی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔ اعلان کردہ پاکستانی ٹیم افغانستان کے خلاف دس فروری کو واحد ایک روزہ میچ بھی کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف چارایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ تیرہ فروری کو اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ تئیس فروری کو کھیلا جائے گا۔