لاہورمیں دواسازفیکٹری کے انہدام سے ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر۔
ایڈووکیٹ اظہرصدیق کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہورمیں کھاڑک کے رہائشی علاقے میں واقع فیکٹری کی عمارت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرذمہ داروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے، درخواست گذار نے اپنی درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا ہےتاہم کیس کی سماعت کیلئے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔