ڈاکٹرشکیل کوامریکی شہریت دینےکا فیصلہ نہیں کیا۔ وکٹوریا نولینڈ
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرشکیل کیلئے امریکی شہریت کا بل کانگرس کےرکن ڈانا روھ رب ایچرکی جانب سے پیش کیا جاچکا ہے تاہم بل کی منظوری کے باوجود کوئی بھی ڈاکٹرشکیل کو امریکی شہریت دینے پر قانونا مجبور نہیں کرسکتا۔ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔