سندھ کی وزیر ثقافت شرمیلا فاروقی پانچ مارچ کو پیا گھر سدھار جائیں گی

سندھ کی وزیر ثقافت شرمیلا فاروقی اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو پیا گھر سدھار جائیں گی ۔ شادی میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا اور تیاریاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں ۔ ابھی تو شادی کے دعوت نامے بھی پورے تقسیم نہیں ہوئے ۔ یہی فکر لیے شرمیلا پہنچیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ۔اور بانٹ دیئے ایک ہی چھت تلے سیکڑوں مہمانوں کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے۔ جس پر ارکان نے شرمیلا کو ڈھیروں دعائیں اور مبارک باد دیں۔جس پر صوبائی وزیر کا چہرہ خوشی سے دمک اٹھا اور کچھ دیر کیلئے ایوان کی کارروائی روک دی گئی ۔اور ہر سیٹ پر ہونے لگا صرف شرمیلا فاروقی کی شادی کا تذکرہ ۔ ارکان اسمبلی نے مبارک موقعے پر شرمیلا کیلے نیک تمناوں کا اظہار کیا ارکان اسمبلیشرمیلا فاروقی کی شادی کے موقعے پر سات رسومات کے سات کارڈ تیار کیے گئے ہیں ۔ جسے دیکھ ہر ہی گمان ہو جاتا ہے کہ شادی کی تیاریاں کس حد تک ہوں گی ،تاہم ساتھی ارکان کا کہنا ہے کہ شرمیلا قانون کی پاسداری کریں اور ون ڈش کی پابندی کرتے ہوئے تقریب سادگی سے منعقد کریں سمیتہ افضل سید رکن اسمبلی ایم کیو ایمشرمیلا فاروقی کا اٹھائیس فروری کو نکاح، پانچ مارچ کو رخصتی اور آٹھ مارچ کو ولیمہ ہو گا ۔ جس میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت کا امکان ہے