آل راؤنڈر محمد حفيظ کا ميڈيکل ٹيسٹ لے لیا گیا،محمد حفیظ کے پاؤں اوربائیں پنڈلی میں سوزش ہے

ذرائع کے مطابق سڈنی میں آل راؤنڈر محمد حفیط کا میڈیکل ٹیسٹ لے لیا گیا ہے، حکام کے مطابق محمد حفیظ کی بائیں پنڈلی کے مسلز کا سٹی اسکین کیا گیا، ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ دو روز میں آئے گی، جس کے باعث پاکستان کے دونوں وارم اپ میچز میں محمد حفیظ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، آل راؤنڈر کی ایڑھی میں زخم آنے کے باعث ان کا بائیو مکینکس ٹیسٹ بھی ملتوی کیا گیا، جو اب دس فروری کو ہوگا۔ باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں تاخیر کے باعث اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ اب محمد حفیظ ایکش کلیئر ہونے کے باوجود ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں بولنگ نہیں کرا سکیں گے۔