امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہاف کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے بنائے

امریکی محکمہ خارجی کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ بھارت کے اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیے انہوں نے کہا کہ امریکا کے بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات ہیںترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کا دورہ بھارت نہایت اہم ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں امریکا کے اسٹرٹیجک مفادات کے لیے اہم ہیں ۔