ایم کیوایم کے رہنماوں نے فاروق ستار کو منالیا جنرل ورکرز اجلاس بھی منسوخ کردیا گیا
ایم کیوایم پاکستان ایک پیج پر آگئی ،ایم کیوایم رہنماوں نے فاروق ستار کو منالیا ،،، تمام گلے شکوے دور ،گروپ بندی کے تنازعے کا ایک دن کی کشمکش، تناؤ، بیانات اور طویل مذاکراتی دور کے بعد ڈراپ سین ہوگیا۔ ایم کیوایم پاکستان میں کامران ٹیسوری کے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے معاملے پر پھوٹ پڑی اور اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے بعد ایم کیوایم کے بہادر آباد اور پی آئی بی کالونی میں دو الگ الگ اجلاس بلائے گئے،بہادر آباد سے جانے والا وفد فاروق ستار کو منانے میں ناکام ہوا تو ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عامر خان سمیت ایک مرتبہ پھر فاروق ستار کی رہائش گاہ پہنچ گئے جس کے بعد عامر خان اور دیگر نے اپنے تحفظات فاروق ستار کے سامنے رکھےمذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہوا تو پی آئی بی میں بلایا گیا جنرل ورکرز اجلاس منسوخ کردیا گیا اور کارکنان فاروق ستار کے گھر کے باہر جمع ہوگئے اور خوب نعرے بازی کی
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہے تقسیم نہیں،،کسی کو موقع نہیں دینا کہ وہ ہمارے اختلافات کو ہوا دے
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا رابطہ کمیٹی کے مخالف اراکین سے مذاکرات کے بعد اپنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے اور آپس میں ہی حل ہوگا، رابطہ کمیٹی موجود ہے اور اس کے ارکان بھی برقرار ہیں،ہمیں اپنی یکجہتی اور اتحاد کو قائم رکھنا ہے، کسی کو موقع نہیں دینا کہ وہ ہمارے اختلافات کو ہوا دے۔ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد بھی ہمارا ہے اور پی آئی بھی ہمارا ہے، میرے لیے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، رابطہ کمیٹی موجود ہے اور اس کے اراکین برقرار ہیں، ہمارے درمیان کسی قسم کی تقسیم نہیں البتہ اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو اختلافات ہیں ان کے حل کے لیے آج کسی بھی وقت اجلاس طلب کر کے ان کا حل نکال لیں گے