موڈیسٹیسم نے پیرس میں پہلی بار ایک فیشن شو کا اہتمام کیا
موڈیسٹیسم نے پیرس میں پہلی بار ایک فیشن شو کا اہتمام کیا اس فیشن شو کا مقصد اس بات کا اظہار تھا کہ موڈیسٹی فیشن صرف مسلم خواتین کے لئے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ ایک طرز زندگی ہے، یورپ کے بڑے ڈیزائنر بھی اس فیشن کو بڑھاوا دے رہے ہیں، ہسپانوی برانڈ ونڈر ویلیڈ نے اس شو میں اپنے خوبصورت ملبوسات پیش کئے، فرانسیسی کلاؤڈ ورٹیوس، انڈین ڈیزائنر ساحل کے ملبوس غیر معمولی بناوٹ اور خوبصورت کڑھائی کا شاہکار تھے،،ماڈلز نےجب ریمپ پر واک کی تو حاضرین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے،،موڈیسٹی فیشن کے پہلے کامیاب ترین شو پر پاکستانی برانڈ آرکیٹکٹ امل سلطان اور سمیعہ کو خراج تحسین پیش کیا گیاموڈیسٹی فیشن کے پہلے ایڈیشن کو دیکھنے کے لئے فیشن ، فلم اور ٹی وی کی اہم شخصیات کے علاوہ مسلم عرب ممالک کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔