سابق عراقی صدر صدام حسین کی جلا وطن صاحبزادی کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت کی جانب سے انکا نام اشتہاریوں میں شامل کرنا انکی توہین ہے

سابق عراقی صدر صدام حسین کی جلا وطن صاحبزادی رغد صدام حسین نے عراقی حکومت کی جانب سے انکا نام اشتہاریوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ،، رغد صدام کہتے ہیں کہ انکا نام عراق کے اشتہاریوں میں شامل کرنا انکی توہین ہے،، ایسا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کرائیں گی ،، انھوں نے کہا کہ وہ ڈرنے والی نہیں ہیں،، وہ اپنے خلاف ہونے والی جنگ کا بھرپور مقابلہ کریں گے ،،