فائنل میں وقت ٹائیگرز نے نیو ٹی وی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا

07 فروری 2018 (09:21)

لاہور میں ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے ایمرا کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کا ٹاس نیو نیوز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیو نیوز نے مقررہ پانچ اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر اکسٹھ رنز بنائے جواب میں وقت نیوز کے بلے باز ایک بار پھر روایتی جوش اور جیت کا عزم لئے میدان میں اترے، اور نیو نیوز کے باؤلرز کی دھجیاں بکھیر دیں، رضوان زیب مخالف ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے اور اپنے چھکوں سے سکور ہدف کے قریب پہنچایا۔وقت نیوز کے کپتان ہشام یوسف کی دھواں دار بیٹنگ نے حاضرین کے دل موہ لئے،میچ اس وقت سنسنی خیز ہوا جب آخری گیند پر جیت کیلئے تین رنز درکار تھے، وقت نیوز کے بلے باز محمد رضوان نے آخری گیند پر چھکا داغ کر ناصرف تاریخ رقم کی بلکہ جاوید میانداد کی یاد تازہ کردینوجوان بلے باز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،،اس سے پہلے سیمی فائنل میں وقت ٹائیگرز ایکسپریس الیون پر جھپٹے، باؤلرز نے ایکسپرس نیوز کی بیٹنگ لائن نیست و نابود کر ڈالی،حریف ٹیم صرف سائیس رنز ہی بنا سکیوقت نیوز نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر تیسرے اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا، اس میچ میں کپتان ہشام یوسف مین آف دی میچ قرار پائے۔ ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی سے نوازا گیا، وقت ٹائیگرز نے جیت کا جشن بھرپور انداز سے مناتے ہوئے سماں باندھ دیا،