اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل پر عالمی کثرتِ رائے کے معاملے پر دراڑیں پڑ چکی ہیں: جنرل انتونیو گوترس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس بھی امریکہ کی زبان بولنے لگے،، کہتے ہیں کہ غزہ کی انسانی ضرورتیں اور معاشی صورت حال بدتر ہوچکی ہے،، عین ممکن ہے کہ 2020 تک فلسطینی پٹی رہنے کے قابل نہ رہے،، اسرائیلی بستیوں کی تعمیر امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جسے روکنا اور تبدیل کرنا ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل پر عالمی کثرتِ رائے کے معاملے پر دراڑیں پڑ چکی ہیں،، جس کے بعد اب اسرائیل فلسطین دوریاستی حل فوری طور پر ممکن نہیں، انھوں نے اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر اور مقبوضہ مغربی کنارے میں توسیع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی رو سے یہ غیرقانونی طرز عمل ہے، لیکن اقوام متحدہ مایوس ہو چکی ہے،