ساؤتھ افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

07 فروری 2018 (09:34)

ساؤتھ افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔ بھارت پہلے ہی چھ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرچکا ہے۔ سیریز جیتنے کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے افریقہ کیلئے میچ جیتنا لازم ہےدوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں افریقی کی پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ بھارت نے مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔ ساؤتھ افریقہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرینگے