جسٹس منصور علی شاہ نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا

جسٹس منصور علی شاہ کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز نے شرکت کی۔ تقریب میں ججز کے اہلخانہ اور عدالتی عملہ بھی شریک ہوا ۔ جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی حتمی منظور ی سپریم کورٹ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور سپریم کورٹ جج منظوری دے دی۔ جسٹس منصور علی شاہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔