پاکستان کے پرانے سٹار کھلاڑ بوڑھے ہو رہے ہیں :نجم سیٹھی
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو محدود اوور کی کرکٹ کے لیے تیار کر دیا ہے تاہم ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مزید تیاری درکار ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کی وجوہات کا صحیح تعین کوچ اور مینیجر کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جا سکے گا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی تسلی بخش ہے لیکن ایک روزہ کرکٹ میں کمزوریاں ابھی موجود ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی کی ٹیم میں بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آ چکے ہیں۔ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں یہاں آئیں اور اب مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آرہی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ آئندہ 12 ماہ میں آپ کو کوئی نئی جھلک بھی دکھائیں گے۔