گزشتہ رات روسی طیاروں کی شام کے علاقے غوطہ پر بمباری میں 33 افراد ہلاک
روسی طیاروں کی شام کے علاقوں پر بمباری جاری ہے،،غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بمباری میں تینتیس افراد ہلاک،،جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے،، یہ ہلاکتیں دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع غوطہ نامی علاقے میں صدر بشارالاسد کی حامی افواج اور روسی فورسز کی جانب سے فضائی حملوں کے بعد ہوئیں،، اس علاقے میں باغيوں نے قبضہ کر رکھا ہے،،
گزشتہ روز صبح میں بھی دمشق کے مضافاتی علاقوں ميں کی گئی بمباری ميں 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے،، خیال رہے کہ روس کی جانب سے شام میں لڑاکا طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی ہلاکت کے بعد اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔