جسٹس یاور علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔تقریب میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،عدالت عالیہ کے ججز،،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ،،لاء افسران اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ یاور علی حلف برداری کے بعد عدالت عالیہ پہنچے تو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
سابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ کا جج بننے سے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد پچاس سے کم ہو کر انچاس رہ گئی ہے۔اس وقت لاہور ہائیکورٹ کو گیارہ ججز کی کمی کا سامنا ہے۔