امریکا کا اقوام متحدہ میں اپنی نئی جوہری پالیسی کا دفاع
امریکا نے اقوام متحدہ میں اپنی نئی جوہری پالیسی کا دفاع کیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاو کو روکنے کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک کانفرنس میں امریکی مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ موجودہ دور میں سلامتی ایک پیچیدہ اور خطرناک معاملہ ہے۔ ان کے بقول این پی آر نامی امریکی جوہری پالیسی میں وسعت سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ناگزیر ہے۔ ووڈ نے روس، چین اور شمالی کوریا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک بھی اپنے اپنے جوہری پروگراموں میں توسیع کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی اس نئی پالیسی کا اعلان گذشتہ ہفتے ہی کیا گیا تھا۔