کافی کااستعمال جگرکےلئے مفید ہے۔ ماہرین صحت
برطانوی ماہرین صحت کاکہناہے کہ روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینے سے جگرکے کینسر اور اسکے غیرفعال ہونے کا خطرہ 40 فیصدتک کم ہوجاتاہے۔ رائل سوسائٹی آف میڈیسن لندن کی جانب سے کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اعتدال کے ساتھ کافی کااستعمال جگرکےلئے مفیدہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر گریم الیگزینڈرنے بتایا کہ جگرکے امراض بڑھ رہے ہیں اسلئے یہ معاملہ اہم ہے کہ کس طرح دنیاکامن پسندمشروب‘ کافی‘جگرکے امراض کےخلاف معاون ثابت ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کاخطرہ کم ہوسکتاہے۔