بدترین مندی کے بعد ڈائو جونز انڈیکس میں 567 پوائنٹس کا اضافہ

07 فروری 2018 (15:09)

نیویارک میں ڈائو جونز انڈیکس نے گزشتہ روز بدترین مندی کے بعد ریکوری کی اور انڈیکس 567 پوائنٹس کے اضافے کے بعد بند ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ڈاوانڈیکس میں گیارہ سو پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جو 6 برسوں میں سب سے زیادہ کمی تھی، تاہم بدھ کے روز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا۔ڈاوجونز انڈیکس میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 567 پوائنٹس اضافے کے بعد 24 ہزار 912پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔