مریم نوازنے احتساب عدالت کے دوفروری کے حکم نامے کو چیلنج کردیا۔
مریم نوازنے احتساب عدالت کےدو فروری کے حکم نامے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے دائر درخواست میں مریم نواز کی جانب سے احتساب عدالت ،چیئرمین نیب اوروفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ احتساب عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے بیان ریکارڈ کرانے کے حوالے سے حکم دیا تھا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ہائی کورٹ احتساب عدالت کو حکم دے کہ دو فروری کے فیصلے میں ترمیم کرے۔