الیکشن کمیشن نے فاٹا کی سینیٹ کی نشستوں پر انتخاب کےلئے پبلک نوٹس جاری کردیا۔

07 فروری 2018 (15:59)

فاٹا کی چار سینیٹ نشستوں پرانتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کر دیا گیا، جاری کردہ ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس کے مطابق آج سے دفتری اوقات میں کاغذات نامزدگی فارم جاری اور وصول کیے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری ہے، پبلک نوٹس کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 فروری کوکی جائے گی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 17 فروری تک دائر ہوں گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 20 فروری کو آویزاں کی جائے گی، پبلک نوٹس کے مطابق امیدوار 21 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ 3 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔