عمران خان نے خیبر پختونخوا پولیس کو بہترین قرار دے دیا

مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 4 سالہ ننھی اسما کے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے،، عمران خان نے خیبر پختونخوا پولیس کو بہترین قرار دے دیا،، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےاسما کیس میں خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو خون کا صرف ایک قطرہ ملا، اس کے علاوہ کوئی دوسرا ثبوت یہاں تک کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں تھی،، لیکن پھربھی خیبرپختونخوا پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا،، کے پی پولیس جدید سائنسی اور فرانزک طریقے سے کام کرنے کی مہارت رکھتی ہے